ناصرحسین شاہ کا کورونا متاثرہ فنکاروں سے رابطہ،ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

تازہ ترین

تازہ ترین

Nasir Hussain Shah contacted artists affected by Corona

کراچی : وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سیدناصرحسین شاہ کی کورونا متاثر ہ معروف اداکاروں روبینہ اشرف ان کے شوہر طارق مرزا،اداکار یاسر نواز ، ندایاسر ، سکینہ سموں، مارننگ شو کے میزبان شفاعت علی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان سے طبیعت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی اور دزائ عمر کے لئے دعا کی ۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کی جانب سے پیغام دیا کہ آپ پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ آپ ہمارا فخر ہیں، مشکل وقت میں سندھ حکومت آپکو تنہا نہیں چھوڑیگی اور ہر مقام پر آپکے ساتھ کھڑی ہے اور آپکو مکمل سپورٹ فراہم کرنے میں پیش پیش رہے گی۔

انہوں نے کہا کہا آپ کی صحت کے حوالے سے پاکستان بھر میں بلکہ دینا بھر میں مداحوں کو تشویش ہے اور مداحوں سمیت تمام پاکستانی آپ سب کے لیے دعا گو ہیں۔

مزید پڑھیں:اداکارہ عظمیٰ خان نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ختم کردیا

بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آپ کو ہمت سے کام لینا ہے جس کی سپورٹ میں سب لوگ ساتھ ہوں انہیں ایسی بیماری سے لڑنے میں بڑی مدد ملتی ہے امید ہے آپ جلد صحت یاب ہو کر اپنے شعبہ جات میں دوبارہ خدمات انجام دیں گے۔

Related Posts