سب سن لیں، سندھ ایک تھا ،ایک ہے اورایک رہے گا، ناصر حسین شاہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Nasir Hussain Shah

کراچی :صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے سیاسی ریلی میں پاکستان دشمن نعرے بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کے خلاف کسی قسم کی سازش یا نعرے بازی پیپلز پارٹی کبھی برداشت نہیں کرے گی۔

سید ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ یہ وطن ہمارے بزرگوں نے بڑی جدوجہد اور قربانیوں سے حاصل کیا، پیپلز پارٹی قائداعظم کی اس مملکت کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کی وحدت کے خلاف بھی کسی قسم کی سازش برداشت نہیں کرے گی، سندھ کی وحدت کے نام پر ریلی میں متضاد نعرے بازی کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

اپنے خصوصی بیان میں وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ اگر کسی قسم کی بھی پاکستان دشمن نعرے بازی کی گئی تو آئندہ ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دینگے۔انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے اگرکل کے مظاہرے میں کچھ ملک مخالف باتیں ہوئی ہونگی تو کارروائی کریں گے۔

صوبائی وزیر سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ ایک تھا ،ایک ہے ایک رہے گا،سب سن لیں،سندھ محفوظ ہاتھوں میں ہے کسی کوفکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔

وزیراطلاعات سندھ میں اظہاررائے کی آڑ میں لسانیت پھیلانے کی مذمت کرتا ہوں،لسانی جماعتیں صوبائی تفریق چاہتی ہیں جو پیپلزپارٹی کے ہوتے ہوئے ممکن نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن نے مولانا فضل الرحمان کو قائد مان لیا، پہلا جلسہ 7اکتوبر کو کرنیکی تجویز

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایم کیوایم کے بعد قوم پرست جماعتوں کے احتجاج میں بھی نامناسب باتیں کی گئیں۔اظہاررائے اورجمہوری اقدار پریقین رکھتے ہیں پر اس کی آڑ میں تعصب پھیلانے نہیں دیں گے۔

Related Posts