بلاآخر سوشل میڈیا اسٹار ناصر جان خان نے شادی کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

بلاآخر سوشل میڈیا اسٹار ناصر جان خان نے شادی کرلی
بلاآخر سوشل میڈیا اسٹار ناصر جان خان نے شادی کرلی

لاہور: پاکستانی سوشل میڈیا میں پر بھرپور طریقے سے متحرک رہنے والے ناصر جان خان نے آج “جمعہ” کے روز اعلان کیا ہے کہ انہوں نے شادی کرلی ہے۔

اکتوبر 2020 میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام مزاحیہ ویڈیو بنانے والے ٹک ٹاکر نے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، تاہم انہوں اب سرخ شلوار قمیض میں ایک نئی تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنی دلہن کے ساتھ بیٹھے ہیں ، دلہن نے بھی دلہا کا میچنگ جوڑو پہن رکھا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by I’m Nasir Khan Jan Modal (@official.nasirkhanjan)

“آخر میں نے شادی کرلی” کے عنوان نے انہوں نے تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں اگرچہ خاتون کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا جبکہ ناصر خان اپنے کمرے میں بیٹھے مسکرا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا اسٹار تقریباً ایک ماہ سے مداحوں کو اپنی شادی سے متعلق اشارہ دے رہا تھا۔ اس ہفتے کے شروع میں اسٹار نے ایک سیلفی بھی شیئر کی تھی جو اس کی شادی سے قبل آخری تصویر تھی۔

واضح رہے کہ ناصر خان جان نے اکتوبر 2020 میں اپنی منگنی کا اعلان کرتے  ہوئے بتایا کہ ان کی شادی اگلے سال ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ میری اہلیہ بہت خوبصورت ، اچھی اور تعلیم یافتہ ہیں۔

Related Posts