کراچی :وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے نے کے ڈی اے ملازمین و افسران کی تنخواہوں کی ادائیگی اور کے ڈی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی ادائیگی کو جلد سے جلد ادا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین نے کہا کہ اس مشکل وقت میں جبکہ پورے ملک میں کورونا وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے ، تاہم سندھ گورنمنٹ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین اور پنشنر کو تنخواہیں ادا کردی جائے۔
اس سلسلے میں کے ڈی اے کی انتظامیہ کو بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ جلد از جلد ملازمین و افسران کی تنخواہیں اور پنشن کو ادا کریں اور اس معاملہ میں کسی قسم کے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے ۔
اس موقع پر کے ڈی اے لیبر یونین کے سرپرست اعلیٰ محمد اشرف بھی موجود تھے ۔