پاکستانی قوم نے ہر مشکل کا مقابلہ استقامت سے کیا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی قوم نے ہر مشکل کا مقابلہ استقامت سے کیا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان
پاکستانی قوم نے ہر مشکل کا مقابلہ استقامت سے کیا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل کا مقابلہ عزم و ہمت اور جرات و استقامت سے کیا ہے۔

وفاقی دارلحکومت میں وزیرِ اعظم عمران خان سے سینٹر فیصل جاوید نے ملاقات کی جس کے دوران  کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے جمعرات کو ہونے والی ٹیلی تھون نشریات کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 

ملاقات کے دوران  وزیرِ اعظم عمران خان نے لائیو ٹیلی تھون کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل کا مقابلہ استقامت، پامردی اور بہادری سے کیا ہے اور  مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی عوام نے اپنے بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان  نے کہا کہ کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے مخیر حضرات کی جانب سے اب تک سامنے آنے والا جذبہ نہایت حوصلہ افزاء ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پوری قوم ملکر اس مشن کو کامیاب بنائے گی۔

Related Posts