کراچی:قومی ایئرلائن (پی آئی اے)نے عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر ٹکٹوں پر خصوصی رعایت دینے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں پر 12 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔جس کے باعث مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات سے سے 12 ربیع الاول تک اندرون ملک سفر کرنے والے مسافر استفادہ کرسکیں گے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں عید میلاد النبی ؐ 19 اکتوبر بروز منگل کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔
دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے جمعرات سے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے لیے پروازوں کو فوری طور پر معطل کردیا۔
ترجمان پی آئی اے عبد اللہ خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے نے ”مشکل حالات” میں کابل کے اندر اور باہر پروازیں جاری رکھی تھیں جب دیگر تمام ایئرلائنز نے اپنا آپریشن بند کر دیا تھا۔
پی آئی اے کے ترجمان نے مزید کہا کہ کابل سے نکالے گئے لوگوں میں اقوام متحدہ، ورلڈ بینک، آئی ایم ایف، دیگر عالمی اداروں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی صحافی بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں: سیکورٹی وجوہات کے باعث پی آئی اے نے کابل آپریشن معطل کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








