اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئے
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئے

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بتایا کہ ‘میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔’

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پوری قوم سے احتیاط کرنے اور ان کی صحتیابی کی دعا کی درخواست کی۔انہوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ 2دن قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا، جس کے بعد وہ بھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی قوم سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

Related Posts