ملک کا نیا وزیر اعظم منتخب کرنے کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک کا نیا وزیر اعظم منتخب کرنے کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
ملک کا نیا وزیر اعظم منتخب کرنے کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: عمران خان تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد قائدِ ایوان نہیں رہے۔ ملک کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے اپوزیشن نے 174ووٹوں سے عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کو کامیاب بنایا۔ پی ٹی آئی اراکین نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا، تاہم عدم اعتماد کی تحریک میں وزیر اعظم کے خلاف اپوزیشن کا پلڑا بھاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

 غیر ملکی سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گا، وزیر اعظم عمران خان

اسپیکر کی حیثیت سے ن لیگ کے ایاز صادق نے ایوان کی کارروائی آگے بڑھائی۔ پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا جس میں عمران خان کی خالی کی گئی وزارتِ عظمیٰ کی نشست پر نئے وزیر اعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

اپوزیشن کی جانب سے نیا قائدِ ایوان ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو نامزد کیا گیا ہے۔ کاغذاتِ نامزدگی بھی مرتب کر لیے گئے۔ آج اپوزیشن کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے جائیں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت تمام اپوزیشن رہنما نئے وزیر اعظم کے طور پر شہباز شریف کے نام پر متفق ہیں۔ کل ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں شہباز شریف کو وزیر اعظم بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

Related Posts