راولپنڈی:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے،ملک میں 43فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے اور 4 ارب ڈالر کیلئے قومی اثاثے بھی دا ؤپر لگا دیئے گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ملک میں 43فیصدمہنگائی بڑھ گئی ہے اور 4 ارب ڈالر کیلئے قومی اثاثے بھی دا ؤپر لگا دیئے ہیں۔
شیخ رشید نے خبردار کیا کہ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیاہے، اتوار کو لیاقت باغ میں عمران خان کاتاریخی جلسہ ہوگا۔
شہبازگل کے تشددپرعمران خان کی ٹوئٹ نے ساری دنیامیں حکمرانوں کی ناک کاٹ دی، حکمرانوں کے اس احمقانہ قدم سے پاکستان کا تشخص تباہ ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں:شہباز گِل ڈرامے بازی کررہے ہیں، اُن پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا، رانا ثناء اللہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








