قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے مالی راز بے نقاب! جانیں پچھلے سال حکومت سے کتنی رقم وصول کی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

حکومت پاکستان نے مالی سال 2024-25 میں مختلف کھیلوں کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں اور ان کے کوچز کو کل 20 کروڑ 64 لاکھ 50 ہزار روپے کے نقد انعامات تقسیم کیے۔ یہ تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کی گئی سرکاری دستاویزات میں سامنے آئی ہیں۔

ان انعامات میں سب سے بڑی رقم قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ملی جنہیں 15 کروڑ 20 لاکھ روپے دیے گئے۔ ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ کو ایک کروڑ 6 لاکھ روپے کا انعام ملا۔

دیگر اہم تفصیلات یہ ہیں؛

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر محمد آصف کو 25 لاکھ روپے ملے۔

ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے احسن رمضان کو 5 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔

سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر محمد آصف کو 5 لاکھ روپے جبکہ کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے محمد نسیم اختر کو ایک لاکھ روپے ملے۔

ساؤتھ ایشین ریجنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں کامیابی پر مختلف کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 14 لاکھ 50 ہزار روپے کے انعامات دیے گئے۔

اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو کل 30 لاکھ 50 ہزار روپے کے انعامات سے نوازا گیا۔

ایشین جونئیر اسکواش چیمپئن شپ کی کامیابی پر قومی کھلاڑیوں کو 17 لاکھ 50 ہزار روپے ملے۔

ورلڈ انڈر 23 انفرادی اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مختلف کھلاڑیوں کو 75 لاکھ روپے کے انعامات دیے گئے۔

ایشین اوپن عالمی ٹائیکوانڈو چیمپئن شپ میں مختلف میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 15 لاکھ روپے کے انعامات ملے۔

یہ انعامات حکومت کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر کارکردگی کو سراہنے اور حوصلہ افزائی کے لیے دیے گئے ہیں۔

Related Posts