قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری، پاکستان کس نمبر پر؟
آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری، پاکستان کس نمبر پر؟

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف آئندہ ماہ کھیلی جانے والی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اسکواڈ میں 3 اسپنرز، چار مڈل آرڈر بیٹرز، تین آل راؤنڈرز، دو وکٹ کیپرز، دو اسپنرزاور چار فاسٹ باؤلرز شامل کئے گئے ہیں۔ قومی ٹیم میں محمد نواز، یاسر شاہ اور سلمان علی کی بھی واپسی ہوئی ہے۔

اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد ، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود ، یاسر شاہ اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس کل ہوگا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک گال جبکہ دوسرا 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ 6 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوگا جب کہ اس سے قبل 26 جون سے تربیتی کیمپ راولپنڈی میں لگایا جائے گا۔

Related Posts