نعمان اعجاز کو عائشہ عمر سے تنقیدی سوالات کرنا مہنگا پڑگیا، نئی بحث شروع ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

نعمان اعجاز کو عائشہ عمر سے تنقیدی سوالات کرنا مہنگا پڑگیا، نئی بحث شروع ہوگئی
نعمان اعجاز کو عائشہ عمر سے تنقیدی سوالات کرنا مہنگا پڑگیا، نئی بحث شروع ہوگئی

پاکستان کے مشہورو معروف اداکار نعمان اعجاز نے عائشہ عمر سے تنقیدی سوالات کیے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

حال ہی میں نعمان اعجاز کے پروگرام میں اداکارہ عائشہ عمر نے بطور مہمان شرکت کی، جہاں پر نعمان اعجاز نے اُن سے کا فی متنازع سوالات کیے جن کے جوابات دینے سے اداکارہ ہچکچارہی تھیں۔

نعمان اعجاز نے اداکارہ سے پوچھا کہ’وہ اکثر بہت سی متنازع چیزیں کرجاتی ہیں تو کیا وہ ایسا جان بوجھ کر کرتی ہیں؟‘

اُنہوں نےمزید کہا کہ’ کبھی آپ کے بولڈ فوٹو شوٹ آجاتے ہیں اور کبھی کچھ بیانات آپ ایسے دے دیتی ہیں‘ بعدازاں انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’ان کے خیال میں عائشہ عمر کو اپنے ماضی کے بعض موضوعات کے بارے میں صرف اس لیے نہیں بات نہیں کرنی چاہیے تھی کہ انڈسٹری کے کسی اور فرد نے بھی اس موضوع پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’ ایسا کرنے سے اداکارہ کی ساکھ کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے‘۔

اس بات کا جواب دیتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا کہ’وہ یہ سب کسی کی دیکھا دیکھی نہیں کرتی ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیوبر زید علی کی سوشل میڈیا پوسٹ تنقید کی زد میں

عائشہ عمر نے کہا کہ’ اُنہوں نے ایسا کرکے حقیقت کو سامنے لانے کی کوشش کی ہے‘۔ اس پر نعمان اعجاز نے عائشہ عمر سے پوچھا کہ’کیا آپ کو ایسا کرکے کچھ حاصل ہوا؟‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ آپ نے انڈسٹری میں جنسی ہراسانی کے واقعات ہونے کے بارے میں بات کیوں کی؟‘

عائشہ عمر نے ان سوالات کے جواب میں کہا کہ ’اُنہیں اس وقت ہمت ملی جب انڈسٹری کی ایک اور ساتھی نے اس بارے میں بات کی‘۔

واضح رہے کہ نعمان اعجاز کی جانب سے اداکارہ عائشہ عمر سے اس طرح کے تلخ سوالات کرنے پر سوشل میڈیا صارفین اور عائشہ عمر کے مداح نعمان اعجاز سے نالاں ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

Related Posts