ایمازون پرائم ویڈیو نے حیران کردینے والی نئی سریز ناٹلس کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے جو 10 اقساط پر مبنی ہوگی جسے بہت جلد اس پلیٹ فارم پر دیکھا جاسکے گا۔
یوٹیوب پر سیریز کے ٹریلر کو بہت پسند کیاجارہا ہے۔ ایمازون پرائم ویڈیو کا کہنا ہے کہ یہ سیریز جولس ورن کے مشہور ناول 20 تھاؤزینڈ لیگز انڈر دی سی سے متاثر ہے۔ 10 اقساط پر محیط لائیو ایکشن سیریز 25 اکتوبر سے برطانیہ اور آئرلینڈ میں ریلیز کی جائے گی۔
دراصل ناٹلس کی کہانی کیپٹن نیمو کے آغاز کو بیان کرتی ہے جو ایک بھارتی شہزادہ ہے جسے اس کے حقِ وراثت اور خاندان کے جاہ و ہشم سے محروم کردیا جاتا ہے۔ کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ وہ ایک طاقتور پروٹوٹائپ آبدوز چوری کرکے بھارتی سمندر میں غرق ہوجاتا ہے۔
سمندر کے ذریعے فرار ہونے والا شہزادہ نت نئے چیلنجز سے نبرد آزما ہوتا ہے۔ ایک غیر روایتی عملہ شہزادے کی آبدوز چلانے میں مدد کرتا ہے جو بے رحم ایسٹ انڈیا کمپنی سے بدلہ لینا چاہتے ہیں۔ ایمازون پرائم ویڈیو کو ناٹلس کے حقوق ڈزنی انٹرٹینمنٹ نے دئیے ہیں۔
سیریز کی کہانی جیمز ڈورمر نے لکھی جبکہ جوہانا ڈیورواکس، کرس لووال، کولین ووڈ کاک اور ڈیزی گلبرٹ بھی سیریز کے ایگزیکٹو پروڈیوسرز میں شامل ہیں۔ ایمازون پرائم پر نشر کی جانے والی یہ سیریز اپنی کہانی، سمندر کی خاموشی اور خوبصورتی کے باعث بھی عوامی توجہ کا مرکز بنے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








