پاک بحریہ نیول چیف کی کمانڈر سعودی نیول فورسزسے ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

نیول چیف کی کمانڈر سعودی نیول فورسزسے ملاقات
نیول چیف کی کمانڈر سعودی نیول فورسزسے ملاقات

ریاض: پاک بحریہ نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران رائل سعودی نیول فورسز کے کمانڈر اور دیگر عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔

نیول چیف نے سعودی وزارت دفاع کے زیر اہتمام بین الاقوامی دفاعی نمائش میں شرکت کی، انہوں نے امریکن سینٹرل نیول کمانڈ کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ نیول چیف کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

دوسری جانب سعودی حکام نے بحری امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔

مزید برآں نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے دوطرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نے کہا تھا کہ پاک بحریہ میری ٹائم مفادات کی حفاظت کیلئے بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 39 ارب کا ریلیف دے رہی ہے۔وزیرِ خزانہ

کراچی کے بحریہ آڈیٹوریم میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے جنگی تیاریوں کی اعلیٰ ترین سطح کو برقرار رکھنے پر زور دیا تھا۔

انہوں نے سمندری دفاع کو یقینی بنانے اور مادر وطن کے قومی بحری مفادات کے ہر قیمت پر تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

Related Posts