کورونا وائرس نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کی 22 سالہ بیٹی کی جان لے لی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: کورونا وائرس مزید بے قابو ہونے لگا، ملک میں ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کی 22 سالہ بیٹی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئی۔

نواب ثنا اللہ خان زہری کی بیٹی عائشہ زہری کوکورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے گزشتہ دنوں کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا،تدفین کراچی میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کوروناکیسز 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، پاکستان میں کورونا وائرس سے 7 ہزار 744 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 79 ہزار 883 افراد متاثر ہوئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 954 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ 1 روز میں مزید 48 شہری انتقال کر گئے۔

وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 52 لاکھ 56ہزار 120 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 165 ٹیسٹ ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز 40 ہزار 379 ہیں۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 64 ہزار651 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 44ہزار932 ، پنجاب میں 1 لاکھ 15 ہزار138 جبکہ اسلام آباد میں 27ہزار 555افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

مزید پڑھیں:احتیاط نہ کی تو دو ہفتوں میں کورونا کیسز پھر عروج کو پہنچ سکتے ہیں، اسد عمر

بلوچستان میں 16ہزار846، آزاد کشمیر میں 6 ہزار203 جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار 558افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔

Related Posts