نواز شریف خاندان اور اثاثوں کو بچانے کے لیے اداروں پر تنقید کررہے ہیں، شبلی فراز

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم نے بلیک میلنگ کا لفظ ان کیلئے استعمال کیاجو ہر معاملے پر سیاست کرتے ہیں، شبلی فراز
وزیراعظم نے بلیک میلنگ کا لفظ ان کیلئے استعمال کیاجو ہر معاملے پر سیاست کرتے ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیں باتوں میں نہ الجھائیں، صرف دو سوالوں کے جواب دیدیں، اثاثے کس طرح بنائے؟ اور پیسے بیرون ملک کس طرح لیکر گئے؟

شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف ملک کیخلاف تقریریں کر رہے ہیں جہاں سے انہوں نے اربوں روپے کے اثاثے بنائے۔ صرف خاندان اور اثاثوں کو بچانے کے لیے تمام اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک کا تین باروزیراعظم رہے لیکن انہوں نے ادارے بنانے کے بجائے انہیں تباہ کیا، ملک کی اکانومی اور پاکستان کے کردار کا ستیاناس کر دیاگیا۔

نواز شریف نے مہنگے معاہدے کیے جس وجہ سے آج بجلی مہنگی ہوگئی ہے، ڈالر کو مصنوعی طور پر برقرار رکھنے کے لیے 23 ارب لگائے گئے۔ ڈالر کو مصنوعی طریقے سے برقرار رکھ کر ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا۔جس کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں ایکسپورٹ کم ہوئی جبکہ ایجوکیشن اور صحت پر بھی پیسہ نہیں لگایا گیا کیونکہ وہ تو سارا کچھ اپنے خاندان کے لیے کر رہے تھے۔

نواز شریف کے خطاب پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج آپ کہتے ہیں مہنگائی ہے لیکن اس کی جڑ تو آپ ہیں۔ آج آپ نیلسن منڈیلا بن کر لندن سے خطاب کر رہے ہیں تاکہ عوام دوبارہ بیوقوف بن جائے۔

شبلی فراز نے الیکشن 2018ء میں دھاندلی کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب الیکشن پر اعتراض ہو تو الیکشن کمیشن میں پیٹشن دائر کی جاتی ہے، نواز شریف نے الیکشن کمیشن میں پیٹشن فائل کیوں نہیں کی؟

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں 287 پیٹشن میں سے آدھی تو تحریک انصاف کی تھیں۔ ہمیں اعتراض تھا کہ 45 حلقوں سے ہمارے امیدواروں کو جیتنا چاہیے تھا۔ پنجاب میں تحریک انصاف کی 13، (ن) لیگ کی 11 پیٹشن تھیں۔ یہ کیسے دھاندلی ہوئی؟ یہ اپنے آپ کو بچانے کے لیے الزامات لگا رہے ہیں۔

انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کس نے آپ کو کہا کہ آپ کا خاندان ہمیشہ اقتدار میں رہے گا؟ نواز شریف بدگمانی کے بجائے حقائق پر بات کریں۔ نواز شریف کے بیک گراؤنڈ کا پتا ہے، خود جمہوریت کے دشمن بنے ہوئے ہیں۔اداروں پر تنقید کرکے بچ نہیں سکتے۔

Related Posts