نواز شریف کا آصف زرداری، فضل الرحمان اور دیگر اتحادی رہنماؤں کو فون

تازہ ترین

تازہ ترین

نواز شریف کا آصف زرداری، فضل الرحمان اور دیگر اتحادی رہنماؤں کو فون
نواز شریف کا آصف زرداری، فضل الرحمان اور دیگر اتحادی رہنماؤں کو فون

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے اتوار کو اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے فیصلوں پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جب کہ عوام کو ریلیف دینے اور سبسڈیز کو محدود کرنے پر بھی بات ہوئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف نے آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، سردار اختر مینگل، خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی، محمود اچکزئی اور دیگر کو ٹیلی فون کیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مشترکہ حکمت عملی بنائیں۔

دوسری جانب یہ بھی توقع ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف آئندہ دو روز میں قوم سے خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں:رانا ثنا اللہ سیاسی چمگادڑ ہے، اس پر قتل کی ایف آئی آر ہیں،شیخ رشید

اتوار کو وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کا اجلاس آئندہ 48 گھنٹوں میں بلانے کا فیصلہ کیا جس میں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور اس حوالے سے کچھ سخت فیصلے بھی کیے جائیں گے۔

Related Posts