نواز شریف کی تعلقات بہتر کرنے کیلئے بھارت کو بجلی فروخت کی تجویز

تازہ ترین

تازہ ترین

Nawaz Sharif's proposal to sell electricity to India to improve relations

لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ پاکستان اپنی اضافی بجلی بھارت کو فروخت کرسکتا ہے۔

نواز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاکستان آئے بھارتی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “بھارت کو بجلی کی ضرورت ہے اور پاکستان کے پاس اضافی بجلی موجود ہے، لہٰذا یہ بجلی بھارت کو فروخت کرنی چاہیے۔ میں اس بات کے حق میں ہوں کہ بھارت کو سستی بجلی فراہم کی جائے۔”

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو صرف موسمیاتی تبدیلی پر ہی نہیں بلکہ تجارت اور کاروبار میں بھی تعاون کرنا چاہیے۔ ان کے بقول، اگر تعلقات بہتر ہو جائیں تو سامان دو گھنٹے کے اندر پاکستان پہنچ سکتا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا، “اگر بھارتی کھلاڑیوں سے پوچھا جائے تو وہ بھی پاکستان آ کر کھیلنا پسند کریں گے، لیکن اجازت دینے والے ہی رکاوٹ بن رہے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آ سکتی ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایس سی او اجلاس کے لیے پاکستان آتے تو یہ ایک مثبت قدم ہوتا، حالانکہ وزیر خارجہ کی شرکت بھی ایک اچھی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اجلاس تعلقات میں بہتری کی شروعات ثابت ہو سکتے ہیں۔

ملاقات میں موجود وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی بھارت کے پنجاب کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پنجاب ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔مریم نواز نے اپنے آبائی علاقے جاتی امرا اور بھارت کے دیگر مقامات جیسے کیرالہ اور چنئی جانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا، تاکہ دونوں ممالک کے عوامی رابطے مزید مضبوط ہو سکیں۔

Related Posts