نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کا طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کا طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کا طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

ممبئی: نوازالدین صدیقی کی اہلیہ نے جائیداد کے تنازع کے درمیان طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نوازالدین صدیقی کی اہلیہ، فلم پروڈیوسر عالیہ صدیقی نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ جائیداد کے تنازع میں پھنس جانے کے بعد اداکار کے ساتھ طلاق کی طرف بڑھیں گی۔

نوازالدین، جو اس وقت ایک ہوٹل میں مقیم ہیں، عالیہ سے ملنے آئے اور انہیں بنگلے کے گیٹ کے قریب کھڑے ان کے ساتھ بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

عالیہ نے سوشل میڈیا پر ان کی تلخ بات چیت کی ویڈیو پوسٹ کی۔ ویڈیو میں نوازالدین صدیقی نے کہا کہ وہ اپنی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد آئے ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ بچوں کے لیے موجود ہوتے ہیں۔

مبینہ طور پر دونوں کے درمیان مسائل اس وقت شروع ہوئے جب عالیہ اپنے بچوں کے ساتھ دبئی سے ممبئی واپس آئیں۔ پولیس نے بتایا کہ ان کا نوازالدین کی والدہ سے جھگڑا ہوا، جنہوں نے بعد میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ بعد ازاں عالیہ نے کہا کہ انہیں گھر میں ہراساں کیا جا رہا تھا اور باتھ روم اور کھانے تک رسائی سے انکار کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:صبا قمر کا خواتین پر مبنی ڈرامہ ’سرِ راہ‘ شائقین میں مقبول ہوگیا

جمعہ کے روز عالیہ نے انسٹاگرام پر لکھا،“مجھے اپنے 18 سال ایسے شخص کو دینے پر افسوس ہے جس کی نظروں میں میری کوئی قدر نہیں۔

نوازالدین اور عالیہ کی شادی 2011 میں ہوئی۔

Related Posts