لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں بیان دیا کہ این سی اے نے پونے دو سال تحقیقات کیں لیکن کچھ نہیں ملا، میں اُن کا رشتہ دار نہیں ہوں۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل سنٹرل کورٹ لاہورمیں منی لاندرنگ کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بیان دیا کہ کک بیکس، کرپشن، اے آر یو، نیب، این سی اے نے تحقیقات کیں۔
انہوں نے کہا کہ این سی اے نے پونے دو سال تحقیق کی، کچھ بھی نہیں ملا۔ میں ان کا رشتہ دارتو نہیں تھا۔ 2004ء میں پاکستان آیا، میرے پاس خدانخواستہ حرام کا پیسا نہیں تھا۔ مشرف دور میں پاکستان واپس آیا تو مجھے واپس بھیج دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فوری فرد جرم عائد کرنے کی مخالفت
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








