لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلہ آج وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

NCC to take decision over coronavirus lockdown today

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے،میٹنگ میں معیاری آپریٹنگ طریقہ کارکے ساتھ لاک ڈاؤن میں نرمی کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تجارتی مراکز 10 مئی سے دوبارہ کھولے جائیں گے اور اجلاس میں ڈومیسٹک پروازوں کے دوبارہ عمل سے متعلق فیصلہ بھی لیا جائے گا۔ وزیر اعظم این سی سی کے فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

دوسری جانب این سی او سی نے وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس کے دوران گزشتہ روز ملک میں لاک ڈاؤن کو کم کرنے کے لئے متعدد سفارشات تجویز کی تھیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ، وزیراعلیٰ سندھ نے عید کیلئے ایس اوپیز بنانے کا مطالبہ کردیا

سفارشات میں ایس او پیز کے مناسب نفاذ کے ساتھ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ، تعمیراتی شعبے ، خوردہ دکانوں کو دوبارہ کھولنے کی تجاویز شامل ہیں۔

Related Posts