کراچی کی عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، حکومت سندھ اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 9 اگست سے صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سندھ حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے بعد 31 جولائی سے 8 اگست تک صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا کیسز میں کمی کے بعد صوبے بھر میں لاک ڈاؤن پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پابندیاں ہٹانے سے متعلق جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا کیسز میں نمایاں کمی ہوئی جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی میزبانی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرز کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر اسد عمر، لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان، وزیراعظم کے سی پیک سپیشل اسسٹنٹ خالد منصور، میجر جنرل محمود اور دیگر نے شرکت کی۔
مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے صوبے اور خصوصی طور پر کراچی میں کورونا کی صورتحال کے حوالے کہنا تھا کہ ہم چوتھی لہر کے چھٹے ہفتے میں داخل ہوچکے ہیں، آزاد جموں و کشمیر میں کوویڈ عروج پر ہے، جہاں 26 فیصد کیسز ہیں، سندھ میں 13 فیصد، کراچی میں 21 فیصد کیسز ہیں، 67 فیصد کیسز کراچی میں لاہور، اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی اور حیدرآباد سے آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے فوری اجراء کے لئے بھرپور اقدامات کیے ہیں، چیئرمین نادرا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








