این ڈی ایم اے نے ملک بھر کے ہسپتالوں میں 2 ہزار 277 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

این ڈی ایم اے نے ملک بھر کے ہسپتالوں میں 2 ہزار 277 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کردیا
این ڈی ایم اے نے ملک بھر کے ہسپتالوں میں 2 ہزار 277 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر کے ہسپتالوں میں 2 ہزار 277 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ جون کے آخر تک 1000 اور جولائی کے آخر تک 2000 آکسیجن بیڈز مزید فراہم کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ یہ انتہائی اطمینان کی بات ہے کہ الحمد للہ آج تک 2 ہزار 277 بیڈز کا اضافہ کیا جاچکا ہے اور مزید کام ابھی جاری ہے۔ میں این ڈی ایم اے کو وقت سے قبل ہدف پورا کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا کہ ملک کے تمام بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں 1000 بیڈز کا اضافہ کردیا جائے۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ ہم نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں 1000 بیڈز کے اضافے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں 1000 بیڈز کے اضافے کا فیصلہ

Related Posts