این ای ڈی یونیورسٹی میں تعمیراتی انجینئرنگ کے قوانین پڑھانے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ned University

کراچی : این ای ڈی یونیورسٹی نے سول انجینئرزکو تعمیراتی حوالوں سے موجودہ قوانین سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تعمیراتی انجینئرنگ لاء میں ماسٹرز کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے ماسٹرز میں سول انجینئرزکو تعمیراتی حوالوں سے موجودہ قوانین سے ہم آہنگ کیا جائے اورتعمیراتی انجینئرنگ کے قوانین میں ماسٹرزکروایا جائے گا۔

شیخ الجامعہ این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کو فیکلٹی آف سول انجینئرنگ اورڈاکٹر فرخ عارف نے ڈیزائن کیا ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت سائنس کے شعبے میں ریسرچ کے لیے سہولتیں فراہم کرے، کاشف اسحاق

ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا ہے کہ اس ڈھائی سالہ ماسٹرز پروگرام کا آغاز ہوچکا ہے اور سینئر لاء کنسلٹنٹ، ججزاور تعمیراتی صنعت کے ماہرین سے مدد لی جائے گی۔

اس پروگرام کے حوالے سے ڈاکٹر فرخ عارف کا کہناہے کہ یہ پروگرام پاکستان کی معاشی ترقی کی ضرورت اورتعمیراتی صنعت کو درپیش چیلنجز کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

Related Posts