مساوات کے علمبردار نیلسن منڈیلا کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

مساوات کے علمبردار نیلسن منڈیلا کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
مساوات کے علمبردار نیلسن منڈیلا کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

جنیوا: پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنوبی افریقہ کے سابق صدر،رنگ و نسل اور قومیت کی بنیاد پر روا رکھی جانے والی  نسل پرستی کے مخالف اور مساوات کے علمبردار نیلسن منڈیلا کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا نے اپنے وطن میں نسل پرستی کا ناسور ختم کرنے کیلئے دکھ، پریشانیوں اور تکالیف سے بھرپور طویل جدوجہد کی جس کے بعد وقت نے وہ دن بھی دکھائے کہ انہیں ملک کا صدر منتخب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

نئے بھارتی صدر کا انتخاب، ووٹنگ جاری

ملک کے پہلے منتخب صدر نیلسن منڈیلا سن 1918ء میں آج ہی کے روز یعنی 18 جولائی کو پیدا  ہوئے  جبکہ ان کا دورِ اقتدار 1994ء سے 1999ء تک مسلسل 5سال تک بلا تعطل جاری رہا۔

تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ کم و بیش 27 برس جیل میں رہنے والے نیلسن منڈیلا نے نسل پرستی کی  تمام تر ممکن صورتوں میں مخالفت کی۔ سن 1990ء سے قبل نیلسن منڈیلا کی تحریک میں تشدد کا عنصر دیکھا گیا، تاہم بعد ازاں سیاسی راستہ اختیار کر لیا گیا۔

مختلف حوالوں سے ثابت ہوتا ہے کہ نیلسن منڈیلا کی طویل جدوجہد کم و بیش 40 برس پر محیط ہے۔ امن کا نوبل پرائز پانے والے سابق جنوبی افریقی صدر کو 250 اعزازات، میڈلز اور ایوارڈز سے نوازا گیا اور آج بھی انہیں یاد کیا جارہا ہے۔

عوامی خدمت اور سیاست کے میدان سے سبکدوشی کے بعد نیلسن منڈیلا نے آزادی کا طویل سفر کے عنوان سے ایک کتاب لکھی جو 1995 میں شائع ہوئی۔ نیلسن منڈیلا 5 دسمبر 2013ء میں انتقال کر گئے۔ 

Related Posts