نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے اضافے کی منظوری دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے آج سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی درخواست کی سماعت کی۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 217 میگا واٹ تک پہنچ گیا

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ مئی کے دوران فرنس آئل سے 8.80 فیصد بجلی پیدا کی گئی جو 33 روپے 67 پیسے فی یونٹ کے حساب سے پیدا ہوئی۔ مقامی گیس سے 10 فیصد جبکہ درآمدی ایل این جی سے 22.89فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

واضح رہے کہ تاحال ملک میں توانائی کا بحران برقرار ہے، بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 217 میگاواٹ تک پہنچ گیا جو گزشتہ ماہ کے دوران 7 ہزار میگاواٹ تک جا پہنچا تھا۔ 

گزشتہ روز ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی کل طلب 27 ہزار میگاواٹ اور بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 783 میگاواٹ ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہورہا ہے۔

Related Posts