نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 1روپے 29پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: نیشنل الیکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پیر کو کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے بجلی کے نرخوں میں 1.29 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ اضافے کی کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔

سماعت کے بعد اتھارٹی نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 29 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی تاہم تفصیلی فیصلہ اور نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرائی تھی تاہم اعداد و شمار کے تجزیے کے مطابق کراچی والوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 29 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: طبی مسائل کا بہانہ، پی آئی اے میں عملے کے روزہ رکھنے پر پابندی عائد

سماعت کے دوران چیئرمین نیپرا نے پوچھا کہ کے الیکٹرک کا سوئی سدرن کے ساتھ گیس کا معاہدہ ہے یا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جس پر کے الیکٹرک حکام نے جواب دیا کہ نہیں۔

Related Posts