نیپرا کا روشنیوں کے شہر کراچی میں بجلی کی بندش کی تحقیقات کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

نیپرا کا روشنیوں کے شہر کراچی میں بجلی کی بندش کی تحقیقات کا فیصلہ
نیپرا کا روشنیوں کے شہر کراچی میں بجلی کی بندش کی تحقیقات کا فیصلہ

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں غیر اعلانیہ اور ضرورت سے زیادہ بجلی کی بندش اور لوڈ شیڈنگ کی تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیپرا کے چیئرمین توصیف فاروقی نے ہدایت کی ہے کہ لوڈشیڈنگ کے پیچھے کی وجوہات کو سامنے لا کر عوام کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ بجلی کی بندش کے ہاتھوں تنگ عوام الناس کے مسائل حل کیے جاسکیں۔
کراچی کے متعدد علاقوں کے رہائشیوں نے 12 گھنٹے تک غیر اعلانیہ اور ضرورت سے زیادہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی شکایت کی ہے تاہم ، کے الیکٹرک نے فرنس آئل کی قلت کی وجہ سے توانائی کی کمی کا الزام عائد کیا ہے۔
نیپرا نے بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوں کی سفارش کردہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 60 پیسے اضافے کو بھی مسترد کردیا ہے۔ ریگولیٹری باڈی نے 30 جون تک بجلی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری بجلی کمپنیوں کی بھی ایسی ہی درخواستوں کو اتھارٹی نے مسترد کردیا اور اعلان کیا کہ اس معاملے پر تفصیلی فیصلہ 30 جون کے بعد کیا جائے گا۔

Related Posts