نیسلے پاکستان نے لیونگ دی گلوبل کمپیکٹ بیسٹ پریکٹسز سسٹین ایبلٹی ایوارڈز 2022 میں دوسرا انعام جیت لیا،یہ ایوارڈ یو این گلوبل کمپیکٹ نیٹ ورک کے مقامی چیپٹر کی طرف سے نیسلے پاکستان کے SDGs کے لیے عزم اور اپنے کاروبار کو UNGC کے دس اصولوں کے مطابق چلانے کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
جیسن ایوانسنا، چیف ایگزیکٹو آفیسر نیسلے پاکستان نے اس موقع پر کہا کہ یہ اعتراف یو این SDGs کی طرف نیسلے پاکستان کی لگن اور عزم کو تقویت بخشتا ہے۔ یو این گلوبل کمپیکٹ فار ایتھیکل بزنس کا توثیق کنندہ ہونے کی حیثیت سے ہم دو طرفہ ترقی اور پائیداری کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں:چائے نہ ملنے پر کچھ افراد سردرد کی شکایت کیوں کرتے ہیں؟
ایوارڈ جیتنے پر نیسلے پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے، فصیح الکریم صدیقی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر گلوبل کمپیکٹ نیٹ ورک پاکستان نے کہا، میں پائیداری کے بہترین طریقوں کو فروغ دینے اور انہیں اقوام متحدہ کے SDGs کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر نیسلے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔”
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








