نیٹ فلکس نے فلم ’اناپورانی‘ پلیٹ فارم سے ہٹا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

نیٹ فلکس نے فلم ’اناپورانی‘ پلیٹ فارم سے ہٹا دی
نیٹ فلکس نے فلم ’اناپورانی‘ پلیٹ فارم سے ہٹا دی

نیٹ فلکس نے تامل فلم ’اناپورانی دا گوڈیس آف فوڈ‘بھارت میں ہندو قوم پرست تنظیموں کی جانب سے شدید احتجاج کے باعث پلیٹ فارم سے ہٹا دی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تامل فلم اناپورانی گزشتہ سال 28 دسمبر کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی اس فلم کو ٹرائیڈنٹ آرٹس، زی اسٹوڈیو اور ناڈ اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا۔

اس فلم میں بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں ایک مندر کے پنڈت کی بیٹی کو اپنے خاندان کی خواہش کے خلاف گوشت پکاتے اور کھاتے ہوئے بھی دکھا یاگیا۔

فلم میں ہندو دیوتا کو غلط طریقے سے پیش کرنے اور ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا گیا۔

حال ہی میں فلم کو اس کے ہندو مخالف مواد کی وجہ سے ہندو قوم پرست تنظیموں کی جانب سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اس فلم پر مذہب کی تبدیلی کو فروغ دینے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔

یمنیٰ زیدی نے اپنے ”وائرل ڈانس“ پر کیا کہا؟

پولیس میں فلم کے پروڈیوسرز کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے شکایت بھی درج ہوئیں۔

Related Posts