رسل کرو کی فلم ’’نیورمبرگ‘‘ کہاں دیکھیں؟ نیٹ فلکس یا ایمیزون پرائم پر؟

تازہ ترین

تازہ ترین

نیورمبرگ کا ایک پوسٹر، آن لائن

اسکرین رائٹر اور ڈائریکٹر جیمز وینڈر بلٹ نے اپنی نئی فلم ’’نیورمبرگ‘‘ میں انسانی نفسیات کی پیچیدہ گتھیوں کے ساتھ اپنی گہری دلچسپی ایک بار پھر ثابت کی ہے۔ یہ فلم دوسری جنگِ عظیم کے بعد ہونے والے تاریخی نازی ٹریبونل کو ایک نفسیاتی جنگ کے طور پر پیش کرتی ہے۔

کہانی نازی افسر ہرمن گورنگ (Hermann Göring) کے گرد گھومتی ہے، جس کا کردار رسل کرو نے ادا کیا ہے، جبکہ امریکی فوج کے ماہرِ نفسیات ڈگلس کیلی (Douglas Kelley) کا کردار رامی ملک نے نبھایا ہے۔ ڈگلس کیلی کا کام یہ طے کرنا ہے کہ آیا گورنگ دماغی طور پر اپنے جنگی جرائم کے مقدمے کا سامنا کرنے کے قابل ہے یا نہیں۔

یہ فلم جیک ایل ہائی کی نان فکشن کتاب The Nazi and the Psychiatrist پر مبنی ہے۔ یہ عام عدالتی ڈراموں کی طرح عدالت کے مناظر پر نہیں بلکہ مائنڈ گیم، اخلاقی کشمکش اور اس عہد کی نفسیاتی جدوجہد پر مبنی ہے۔

فلم گہرائی سے اس نفسیاتی جنگ کی گرہیں کھولتی ہے جو ایک اعلیٰ درجے کے نازی رہنما جو ہٹلر کا دستِ راست سمجھا جاتا تھا اور اس کے دماغ کی پرتیں کھولنے والے ماہرِ نفسیات کے درمیان چلتی ہے۔

اداکار اور درجہ بندی
رامی ملک نے ڈگلس کیلی، رسل کرو نے ہرمن گورنگ، لیو ووڈال نے سارجنٹ ہاؤوی ٹریسٹ، جان سلیٹری نے برٹن سی اینڈرس، مارک او برائن نے جان ایمن، کولن ہینکس نے گستاو گلبرٹ، رین شمڈٹ نے ایلسی ڈگلس، لڈیا پیکہم نے لیلا، مائیکل شینن نے رابرٹ جیکسن، رچرڈ ای گرانٹ نے ڈیوڈ میکسویل فائیف، لوٹے وربیک نے ایمی گورنگ، آندریاس پیٹش مین نے روڈولف ہیس، اور اسٹیون پاسی نے جارج سی مارشل کے کردار ادا کیے ہیں۔

فلم کو IMDb پر 7.7/10 کی ریٹنگ ملی ہے جبکہ روٹن ٹماٹوز پر اس کی درجہ بندی 68 فیصد ہے۔

کہاں دیکھ سکتے ہیں؟
’’نیورمبرگ‘‘ 7 نومبر کو امریکا کے سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ ابھی یہ فلم کسی آن لائن یا اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر دستیاب نہیں، تاہم امکان ہے کہ جلد ہی یہ نیٹ فلکس جیسی سروسز پر دستیاب ہو جائے۔

Related Posts