جنگ کے بعد دوست دشمن بن گیا، بادشاہ محل چھوڑ کر فرار، نئی فلم اَپ رائزنگ کا ٹریلر ریلیز

تازہ ترین

تازہ ترین

دوست دشمن
(فوٹو: اسکرین گریب)

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نئی فلم اَپ رائزنگ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس کی کہانی دو دوستوں کے گردد گھومتی ہے۔ جنگ کے بعد دونوں دوست ایک دوسرے کے دشمن بن جاتے ہیں جبکہ بادشاہ محل چھوڑ کر فرار ہوجاتا ہے۔

نیٹ فلکش کی جانب سے یوٹیوب پر آج ہی ریلیز کیے گئے ٹریلر کو مختصر وقت میں 45ہزار سے زائد بار دیکھ لیا گیا ہے جبکہ مزید دیکھنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سیکڑوں افراد نے ٹریلر کی ویڈیو کو پسندیدگی کی سند عطا کردی جس میں فلم کا تعارف موجود ہے۔

صرف ایک منٹ 40 سیکنڈ کے ٹریلر میں فلم کی کہانی کا بہت خوبصورتی سے پردہ اٹھایا گیا ہے جو دو دوستوں کے متعلق ہے۔ فلم کے ٹریلر میں مختلف ڈائیلاگ بھی سنائے گئے جن میں سے ایک یہ ہے کہ بادشاہ اور غلام میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔

ٹریلر میں بتایا جاتا ہے کہ ملک میں فساد اور قتل و غارت کے باعث بادشاہ خوفزدہ ہو کر محل چھوڑ کر بھاگ نکلتا ہے جبکہ مشتعل افراد بادشاہ پر پتھر پھینکنے کی جرأت کرتے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا جاتا ہے کہ بڑے پیمانے پر تعمیر کردہ عمارات میں آگ لگ گئی۔

ایک شخص غلام کو دوست بنانے پر اپنے آپ کو بے وقوف قرار دیتا ہے۔۔ ایک جانب بادشاہ غلاموں سے جنگ میں اچھی طرح لڑنے پر آزادی کا انعام دینے کا وعدہ کرتا ہے تو دوسری جانب قتلِ عام اور بغاوت کا شور مچ جاتا ہے۔ نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ یہ فلم 11اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

 

Related Posts