نیٹ فلکس کی 2022 میں ریلیز کی گئی سسپنس سے بھرپور سیریز 1899 کو ناظرین و سامعین نے بہت پسند کیا ہے تاہم یہ ہر عمر کے ناظرین کیلئے موزوں نہیں ہے۔
سیریز 1899 میں خوفناکی کا عنصر موجود ہونے کے باعث کمزور دل والوں کو اسے نہیں دیکھنا چاہئے تاہم فلم میں سسپنس اور تھرل کی موجودگی کے باعث ناظرین کی بڑی تعداد نے اسے پسندیدگی کی سند عطا کی۔
1899 میں کیا ہے؟
نئی سائی فائی سیریز 1899 میں یورپی تارکینِ وطن کا ایک گروپ نئی زندگی کے آغاز کیلئے اسٹیم شپ کے ذریعے امریکی شہر نیو یارک کی طرف جاتا ہے تاہم مسافر تیزی سے ایک رکاوٹ سے ٹکرا جاتے ہیں۔
سیریز کی ریٹنگ
سائی فائی سیریز کو زیادہ تر مثبت تبصروں سے نوازا گیا ہے جس کے نتیجے میں نیٹ فلکس نے اسے 85 فیصد ریٹنگ دی جبکہ ڈارک جیسی سیریز 95 فیصد کی مجموعی درجہ بندی حاصل کرچکی ہے۔
کیا 1899 کا دوسرا سیزن آئے گا؟
انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں سیریز کے تخلیق کاروں نے بتایا کہ ہمیں آپ کو یہ بتاتے ہوئے افسوس ہورہا ہے کہ 1899 کا دوسرا سیزن نہیں آئے گا، ہم چاہتے تھے کہ اس سیریز کے اور سیزن بھی پیش کریں لیکن بعض اوقات چیزیں ہماری سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت نہیں ہوتیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








