نیدرلینڈز اور سینیگال پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب

تازہ ترین

تازہ ترین

نیدرلینڈز اور سینیگال پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
نیدرلینڈز اور سینیگال پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب

فیفا ورلڈکپ کے سنسنی خیز میچز قطر میں کھیلے جارہے ہیں، نیدلینڈز اور سینیگال کی ٹیم نے اپنے، اپنے میچز جیت کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

گروپ اے کے میچ میں منگل کے روز نیدرلینڈز نے میزبان قطر کو 0-2 سے ہرا کر راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

نیدر لینڈز کی جانب سے کوڈی گاکپو نے 29 ویں اور ڈی جونگ نے 49 منٹ میں گول اسکور کیا۔اس جیت کے ساتھ ڈچ ٹیم گروپ میں ٹاپ پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

دوسری جانب گروپ اے کے ایک اور میچ میں سینیگال ایکواڈور کو 1-2 سے ہرا کر ناک آوٹ مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا، سینیگال کی جانب سے ساڑ اور کولیبالی نے گول اسکور کیے۔

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈکپ،ویلز کیخلاف فتح کی خوشی، ایران نے 700قیدیوں کو رہاکردیا

یاد رہے کہ فٹبال ورلڈکپ میں 8 گروپس میں ہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے کیلئے منتخب ہوں گی۔

Related Posts