بھارت کے مشہور ریئلٹی شو بگ باس کا 16واں سیزن رواں سال ستمبر میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، جس کا نہ صرف بھارت بلکہ دیگر ممالک سے بھی مداحوں کو بےصبری سے انتظار ہے۔
ہر سال مشہور بھارتی شو بگ باس پر سیٹ کے ڈیزائن سے لے کر شرکاء تک سب کچھ تبدیل کیا جاتا ہے لیکن میزبان بالی ووڈ کے سلمان خان ہی رہتے ہیں۔
سپر اسٹار سلمان خان 13 سال سے زائد عرصے سے بگ باس کے شو کے ساتھ منسلک ہیں، سلمان خان شو کے 16ویں سیزن میں بھی شو کی میزبانی کریں گے، تاہم اس مرتبہ وہ یہ شو ہوسٹ کرنے کیلئے کتنا معاوضہ مانگ رہے ہیں، اُس نے مداحوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رادھے، کک اور سلطان سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سلمان خان نے بگ باس 16 ہوسٹ کرنے کیلئے 1000 کروڑ روپے سے زائد رقم دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار کا مطالبہ جان کر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت بڑے دلچسپ تبصرے کررہی ہے، اُن میں سے کچھ کہنا ہے کہ اداکار نے اتنا بڑا مطالبہ اس لیے کیا ہے کیونکہ وہ شو کی میزبانی نہیں کرنا چاہتے ہیں جبکہ کچھ نے کہا کہ بھارت کے پاس سلمان خان کے علاوہ کوئی اور میزبان نہیں کیا؟
آیئے سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:


گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








