تحریری متن سے ویڈیو کی تخلیق کا نیا فیچر! چیٹ جی ٹی پی سے متعلق حیران کن انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی ممکنہ طور پر چیٹ جی ٹی پی میں اعلیٰ معیار کی ویڈیو جنریشن خصوصیات متعارف کروانے کی تیاری کر رہا ہے جو ممکنہ طور پر اس کے نیکسٹ جنریشن کے ماڈل سورا پر مبنی ہوں گی۔

ڈویلپرز نے اینڈرائیڈ ورژن میں ChatGPT کے کوڈ میں ایسے اندرونی حوالہ جات دریافت کیے ہیں جو مستقبل میں ویڈیو ٹولز کی آمد کا عندیہ دیتے ہیں۔ ان اشاروں کے مطابق صارفین جلد ہی ایپ کے اندر ہی مختصر ویڈیوز تخلیق کر سکیں گے۔

دریافت شدہ عناصر سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فیچر درج ذیل کام کرنے کی صلاحیت رکھ سکتا ہے:

متن (text) کے پرامپٹس کو ویڈیو کلپس میں تبدیل کرنا۔

بیک گراؤنڈ میوزک، نریشن یا دیگر آڈیو شامل کرنا۔

ایپ کے اندر اسٹائل اور بصری رنگ و ٹون میں تبدیلی کرنا۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ فیچر نافذ ہو گیا تو ChatGPT کی موجودہ فعالیت جو صرف متن اور گرافکس تک محدود تھی اسے کئی گنا بڑھا دے گا۔

اگرچہ کوڈ میں Sora کا نام براہِ راست ظاہر نہیں کیا گیا تاہم یہ فیچر ان خصوصیات کے قریب ہے جو اس ماڈل سے وابستہ ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ یہ Sora کا اندرونی ورژن ہے یا پھر کوئی ایسا مشابہ ٹول ہے جو مختلف انٹرفیس کے تحت بنایا گیا ہے۔

یہ قدم AI کی مختلف صلاحیتوں کو ایک جگہ مجتمع کرنے کے بڑے رجحان کا حصہ سمجھا جا سکتا ہے۔ ChatGPT میں ویڈیو تخلیق کی سہولت شامل ہونے کا مطلب یہ ہوگا کہ صارفین ایپ سے باہر نکلے بغیر لکھنے، ڈیزائن کرنے اور ویڈیو مواد تخلیق کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

کمپنی حکام کی جانب سے تاحال اس فیچر کی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی لیکن چونکہ یوزر انٹرفیس کے عناصر پہلے ہی ڈویلپمنٹ بیلڈز میں موجود ہیں اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس پر ٹیسٹنگ جاری تھی۔ امکان ہے کہ اسے مزید بہتر کر کے جلد عوام کے لیے جاری کیا جائے۔

Related Posts