راولپنڈی کی عدالت میں علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کیس کی سماعت ہوئی جس میں ایک گواہ پر جرح مکمل ہونے کے بعد دوسرے گواہ پر سوال و جواب کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے جرح کی ذمہ داری سنبھالی۔
سماعت کے دوران عمران خان کے لیے تین نئی تاریخی کتابیں بھی عدالت میں جمع کرائی گئیں۔ ان میں “انڈیا: برصغیر کی 5 ہزار سالہ تاریخ”، “The Sun Must Set” اور “Shattered Lands” شامل ہیں۔ یہ تمام کتابیں سابق چیئرمین نے منگوائی تھیں۔
عدالت کے سخت حکم کے بعد جیل انتظامیہ نے وکلا کو وکالت نامے فراہم کر دیے جن پر عمران خان کے دستخط موجود تھے۔ سماعت کے دوران مقدمے کے تمام ملزمان بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








