اب بھی وقت ہاتھ سے نہیں گیا، سونے کی قیمت میں نیا اضافہ، جانئے تولہ کتنے کا ہوگیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا ہوگیا اور قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 3 ہزار 552 ڈالر فی اونس کی نئی بلند سطح پر  پہنچ گئی ہے۔

دوسری  جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1200روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1029روپے بڑھ کر 3لاکھ 23ہزار 988روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Related Posts