مہمند ڈیم کے لیے نیا قرضہ مل گیا! کویت کی اربوں روپے کی مدد نے سب کو حیران کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پاکستان اور کویت فنڈ برائے عرب اکنامک ڈیولپمنٹ (KFAED) کے درمیان مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے دوسرے قرضہ کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں جس کے تحت پاکستان کو 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر (یعنی 75 لاکھ کویتی دینار) فراہم کیے جائیں گے۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں وزارتِ اقتصادی امور کے دفتر میں ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے معاہدے پر سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے دستخط کیے جبکہ کویتی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن فہد ہشام، وزارت اور واپڈا کے اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک تھے۔

اس موقع پر سیکریٹری اقتصادی امور نے حکومتِ کویت اور کویت فنڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مالی تعاون پاکستان اور کویت کے مابین برادرانہ تعلقات اور دیرپا شراکت داری کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کویت فنڈ کی توانائی، پانی اور سماجی ترقی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

مہمند ڈیم منصوبہ خیبر پختونخوا میں تعمیر کیا جا رہا ہے جس کا مقصد پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانا، سستی اور صاف بجلی پیدا کرنا، پشاور کو پینے کا پانی فراہم کرنا اور سیلابوں پر قابو پانا ہے۔

یہ معاہدہ مالی معاونت کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے۔ اس سے قبل پہلا معاہدہ جون 2024 میں طے پایا تھا۔ مہمند ڈیم کے لیے مجموعی طور پر 3 کروڑ کویتی دینار (یعنی تقریباً 10 کروڑ ڈالر) چار مساوی اقساط میں فراہم کیے جائیں گے۔

سیکریٹری حمیر کریم نے کویت فنڈ سے تیسرے مرحلے کے معاہدے پر جلد دستخط کرنے کی درخواست کرتے ہوئے تجویز دی کہ فنڈ پاکستان کے دیگر ترقیاتی منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری پر غور کرے۔

Related Posts