عائشہ عمر کی نئی تصاویر وائرل، مداح حیرانی کا شکار

تازہ ترین

تازہ ترین

عائشہ عمر کی نئی تصاویر وائرل، مداح حیرانی کا شکار ہوگئے
عائشہ عمر کی نئی تصاویر وائرل، مداح حیرانی کا شکار ہوگئے

کراچی: پاکستانی معروف اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان عائشہ عمر کی جانب سے شیئر کردہ نئی تصاویر دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

عائشہ عمر کی جانب سے گزشتہ روز اپنے انسٹا گرام پر چند تصویریں شیئر کی گئیں جن میں وہ انتہائی اونچائی پر شیشے سے بنے فرش کے اوپر بیٹھی ہوئی ہیں اور اْن کی اِن تصویروں میں نیچے زمین پر کافی گاڑیاں چلتی دکھائی دے رہی ہیں۔

عائشہ عمر کی یہ تصویریں سامنے آئیں تو اْن کے مداحوں اور فالوورز نے خوب ڈر، خوف اور حیرانی کا اظہار کیا۔ عائشہ عمران تصویروں میں کافی بے خوف، پر اعتماد نظر آرہی ہیں اور اِن تصویروں میں شیشے کے فرش پر بیٹھی انتہائی اونچائی پر بھی مختلف پوز دیتی دکھائی دے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آمنہ الیاس کا نازیبا فوٹو شوٹ وائرل، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

عائشہ عمر کی اِن تصویروں پر چند انٹرنیٹ صارفین کا حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اتنی اونچائی سے تو ہر کسی کو خوف آئے گا، عائشہ عمر کیسے بے خوف بیٹھ سکتی ہیں۔

Related Posts