کراچی: جعلساز اپنی جعلسازی سے باز نہ آئے۔ نیوٹاؤن کے علاقے میں بڑی مقدار میں جعلی سینیٹائزر سپلائی کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 600جعلی سینیٹائزر بر آمد کرکے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
ملزمان معروف کمپنی کا نام لگا کر جعلی سینیٹائزر فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ دھر لیے گئے‘ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔