سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا نیا نظام نافذ، مالکان کو بڑی سہولت مل گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

صوبہ سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے متعلق موٹر وہیکل کا ترمیمی ایکٹ 2024 نافذ کردیا گیا۔

 محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق گاڑی مالکان اپنے قومی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ نمبر پلیٹ کے مالک بنیں گے۔

اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے متعلق موٹر وہیکل کا ترمیمی ایکٹ 2024 نافذ کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق قومی شناختی کارڈ پر مشتمل گاڑیوں کی دو نئی نمبر سیریز بھی جاری کردی گئی ہیں جبکہ گاڑی مالکان قومی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ پرانی نمبر پلیٹ کو خریدی گئی دوسری گاڑی پر بھی لگاسکیں گے۔

Related Posts