امریکا کے شہر نیویارک سٹی میں جمعے کے روز اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی جس سے مسلم کمیونیٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا اذان کے الفاظ اللہ کی کبریائی اور نبی کریم ﷺ کی رسالت کی گواہی پر مشتمل ہیں اور یہ اذان نماز کی ادائی کی یاد دہانی کے لیے دی جاتی ہے۔
نیویارک سٹی کے میئر نے مزید کہا کہ نماز دین اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک ہے جو دن میں پانچ بار قریبی مسجد میں ادا کرنے کا حکم ہے۔ اذان سن کر ہی نماز کے وقت کا پتا چلتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
کے الیکٹرک نے بجلی صارفین کو بل میں ایڈوانس انکم ٹیکس ختم کروانے کا طریقہ بتا دیا
میئر ایرک ایڈمز نے بتایا کہ ان باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ مساجد سے نہ صرف جمعے کی بلکہ ماہِ رمضان میں روزانہ مغرب کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دی جائے گی اور اس کے لیے کسی پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
نیویارک سٹی کے میئر نے کہا کہ اذان کے لیے استعمال ہونے والے لاؤڈ اسپیکر کی جانچ پڑتال اور ساؤنڈ کو مناسب لیول پر رکھنے کے لیے پولیس، مسجد انتظامیہ کے ساتھ مل کر گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔
مسلم کمیونٹی کے نمائندوں نے نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز کا شکریہ ادا کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








