امریکہ کے عالمی شہرت یافتہ اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پر گزشتہ برس سے اب تک حملے جاری رکھنے والا اسرائیل حماس کے دفاع کو ختم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکی حکام کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں حماس کی اہم سرنگوں تک ابھی نہیں پہنچ سکا جبکہ اسرائیلی حکومت دعویٰ کرچکی ہے کہ حماس کی بیشتر سرنگیں تباہ ہوچکی ہیں۔
نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں حماس کی اہم سرنگیں تاحال اسرائیلی فورسز کی دست برد سے محفوظ ہیں، حالانکہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے زمینی اور فضائی دونوں طرح کے حملے گزشتہ 140روز سے جاری ہیں جن میں کمی دیکھنے میں نہیں آتی۔
مشہور امریکی اخبار نے کہا کہ اسرائیل حماس کی دفاعی طاقت ختم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ اب بھی حماس کے 4000 سے زائد مجاہد غزہ کے شمالی علاقے میں اسرائیلی فوج سے لڑ رہے ہیں۔ اخبار کی رپورٹ نے اسرائیل کے سرنگیں تباہ کرنے کے دعوے کو جھوٹا ثابت کردیا۔
دوسری جانب وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ غزہ میں حملوں اور صیہونی جہارحیت کے چوتھے مہینے کے دوران غزہ میں حماس کی 80 فیصد سرنگوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، جس کے نتیجے میں آنے والے دنوں میں اسرائیلی فوج پر حماس کے حملوں میں تیزی آسکتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








