نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

تازہ ترین

تازہ ترین

New Zealand captain Tom Latham ruled out of ODI series against Pakistan
(Image: CricToday)

نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم کو پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد ون ڈے سیریز سے باہر کر دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹام لیتھم نیٹ پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے دائیں ہاتھ کی ہڈی فریکچر ہونے کے باعث تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ٹام لیتھم کی جگہ ہنری نکولس کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کی قیادت کرنے والے مائیکل بریسویل ہی ون ڈے سیریز میں کپتانی کریں گے۔

ون ڈے سیریز میں مچ ہائے وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق وِل ینگ صرف پہلے ون ڈے کے لیے دستیاب ہوں گے جبکہ بعد کے میچز میں وہ اپنے بچے کی پیدائش کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ان کی جگہ راچن رویندرا اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 29 مارچ سے شروع ہو رہی ہے جبکہ باقی دو میچ 2 اپریل اور 5 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا ون ڈے نیپئر میں ہوگا۔

Related Posts