نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی

تازہ ترین

تازہ ترین

نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی
نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی

اسلام آباد:گزشتہ برس سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکر واپس لوٹنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کی تصدیق کی ہے، بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان وائٹ بال سیریز 30 نومبر کو ختم ہو گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھارت میں بھی مختصر دورانیے کی سیریز کھیلنی ہے، نیوزی لینڈ کا برصغیر کا دورہ فروری کے ابتداء میں ختم ہو گا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اپریل میں وائٹ بال سیریز کے لئے دوبارہ پاکستان آئے گی۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پچھلے برس ستمبر میں دورہ پاکستان میں کوئی میچ کھیلے بغیر مشکوک سیکورٹی خدشات کے باعث وطن واپس روانہ ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں:بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دسمبر جنوری میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آنا ہے۔

Related Posts