ورلڈ کپ کا 27واں میچ، نیوزی لینڈ کا مقابلہ سری لنکا سے آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

سڈنی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں آج نیوزی لینڈ کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔ دونوں ٹیمز ایک ایک میچ جیت چکی ہیں جبکہ ایک میچ ڈرا ہونے کے باعث کیوی ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر سپر 12 مرحلے کی ٹیم 1 میں شامل نیوزی لینڈ ٹیم 3 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، انگلینڈ دوسرے، آئرلینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے جبکہ سری لنکا 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دے دی

پاکستانی وقت کے مطابق سڈنی کرکٹ گراونڈ میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دوپہر 1 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔ کیوی کپتان کین ولیمسن نیوزی لینڈ جبکہ ڈاسن شناکا سری لنکن ٹیم کی قیادت کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں  آسٹریلیا کو 89 رنز سے اپ سیٹ شکست دے دی۔

 نیوزی لینڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 200 رنز بنائے۔ آسٹریلین ٹیم 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 111 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

آسٹریلیا کے بیٹرز کو شروع ہی سے کیوی باؤلرز کا سامنا کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ پہلی وکٹ 5، دوسری 30، تیسری 34، چوتھی 50 جبکہ پانچویں 68 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔

Related Posts