سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دے دی
سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دے دی

کرائسٹ چرچ: میزبان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دے کر سہ ملکی سیریز میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔ کیوی ٹیم کے ہاتھوں بنگلہ دیش کو یہ دوسری شکست ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کیوی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں شاندار بیٹنگ کی اور بنگلہ دیش کو جیتنے کیلئے 209 رنز کا ہدف دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

میں شاہین کا ڈاکٹر نہیں ہوں۔ شاہد آفریدی 

کیوی اوپنر فن ایلن نے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلتے ہوئے 19 گیندوں پر 32، وکٹ کیپر بیٹر ڈیوون کونوے نے 40 گیندوں پر 64، مارٹن گپٹیل نے 27 گیندوں پر 34 جبکہ گلن فلپس نے 24 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ نے 20 اوورز میں 5 وکٹس کے نقصان پر 208 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 7 وکٹس کے نقصان پر 160 رنز بنا سکی۔ اوپنر نجم الحسن 12 گیندوں پر 11، لٹن داس 16گیندوں پر 23رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان شکیب الحسن نے 44 گیندوں پر 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم ان کے 70رنز بنگلہ دیش کے کسی کام نہ آسکے۔ وکٹس گرنے کا سلسلہ جاری رہااور سومیہ سرکار کے 23 رنز کے علاوہ دیگر کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ 

 

Related Posts