کراچی میں چھت سے پھینکی جانیوالی نوزائیدہ بچی معجزانہ طور پر بچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں دوسری منزل سے نیچے پھینکنے پر نوزائدہ بچی جاں بحق، 2 افراد گرفتار
کراچی میں دوسری منزل سے نیچے پھینکنے پر نوزائدہ بچی جاں بحق، 2 افراد گرفتار

کراچی : منظور کالونی میں دوسری منزل سے نیچے پھینکی  جانیوالی نوزائیدہ بچی معجزانہ طور پر بچی گئی ہے۔

بچی کو چھت سے پھینکنے کا افسوس ناک واقعہ کراچی کے علاقے منظور کالونی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے عمارت کی دوسری منزل سے نوزائیدہ بچی کو نیچے پھینک دیا  تاہم بچی معجزانہ طور پر بچ گئی۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر حرکت میں آتے ہوئے  ایک خاتون اور مرد کو حراست میں لے لیا جو اُسی مکان میں رہائش پذیر تھے جہاں سے بچی کو پھینکا گیا۔

علاقہ پولیس کے مطابق بچی صبح ساڑھے 4 بجے پیدا ہوئی تھی۔شبہ ہے کہ بچی کو پیدائش کے فوری بعد بلڈنگ سے پھینکا گیا جبکہ زیرحراست خاتون اور مرد نے بچی سے اپنے کسی بھی رشتے سے انکار کردیا ہے۔

دوسری جانب  پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون اور مرد کے بچی سے رشتہ کے انکار کے باعث اب اس کیس کی تفتیش جدید سائنسی طریقہ کار سے کی جائے گی  اور بچی کو پھینکنے والوں اور والدین کا پتہ چلایا جائے گا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن قربانی ،  ہزاروں شہری گوشت کی بروقت دستیابی سے محروم

Related Posts