پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، اوگرا

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات
(فوٹو: آن لائن)

کراچی:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)کی جانب سے جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو قیاس آرائیاں قرار دیدیا گیا ہے۔

اوگراکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق خبریں قیاس آرائیاں ہیں۔ان خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

ترجمان اوگرا نے کہا کہ قیاس آرائیوں سے افراتفری میں پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کا خدشہ ہے۔ اس لئے قیمتوں کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

مزید پڑھیں: پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز، سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال

Related Posts